بھکر ،محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے انسپکشن جاری ہے، ڈاکٹرمحمد نواز

پولیو مہم کے مقررہ اہداف کی تکمیل میں ہرگز غفلت نہ برتی جائے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پیر 16 جنوری 2017 21:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرمحمد نواز نے کہا ہے کہ ضلع میں شروع کیے گئے تین روزہ اینٹی پولیو ویکسی نیشن رائونڈ کے دوران محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے اچانک انسپکشن کا عمل جاری ہے تاکہ ضلع میں کسی جگہ پانچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچائو کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات تین روزہ اینٹی پولیو ویکسی نیشن رائونڈ کے آغاز پر بھکر شہر اور گرد ونواح میں بچوں کی ویکسی نیشن کے جائزہ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ بھکرشہر،نوتک،پیراصحاب اور بہل کے علاقوں میں اچانک انسپکشن کے دوران ویکسی نیشن سٹاف کی کارکردگی کو تسلی بخش پایا گیا اور ٹیم ممبرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کی اینٹی پولیو ویکسی نیشن کے مقررہ اہداف کی تکمیل میں ہرگز غفلت نہ برتی جائے ۔ڈاکٹرمحمد نواز نے بتایا کہ رواں رائونڈ کے اختتام تک اچانک انسپکشن کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری رکھا جائے گا

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں