ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،ملک اخترعلی کٹ ایڈووکیٹ صدر منتخب

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

بھکر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات-18 2017ء میں ملک اخترکٹ ایڈووکیٹ 204 لے کر صدر منتخب ہو گئے ، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں ملک اخترعلی کٹ ایڈووکیٹ نے 204ووٹ حاصل کرکے اپنے مدمقابل ملک فرید آہیر کو 72ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوارراناعمر فاروق ایڈووکیٹ نے 202ووٹ لیکراپنے مدمقابل امیدوار جاویداقبال نیازی ایڈووکیٹ کو 64ووٹوں سے شکست دی ،یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے ملک اخترکٹ ایڈووکیٹ نے 204جبکہ ملک فرید آہیر ایڈووکیٹ نے 132جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے رانا عمرفاروق ایڈووکیٹ نے 202اور جاوید اقبال نیازی نے 138ووٹ حاصل کیے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں