محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں بطخیں تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

بھکر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ضلع بھر میں 400 بطخیں تقسیم کردی گئیں۔بطخوں کی تقسیم کا عمل تحصیل کلورکوٹ،بھکر،دریاخان اور منکیرہ میں لایا گیا ضلع کو 100 یونٹس میں تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھکر میں بطخوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔

بطخوں کی تقسیم کا عمل تحصیل بھکر،دریاخان،منکیرہ اور کلورکوٹ کی مستحق خواتین ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل منکیرہ میں تمام تر انتظامات کو ڈاکٹر اشرف رضا ،دریاخان،بھکر میں ڈاکٹر محمد یونس،کلورکوٹ میں ڈاکٹر حفیظ کی زیر نگرانی مستحق خواتین میں بطخیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی نے تمام تر عمل کا ازخود جائزہ لیا اور ازاں بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کے احکامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تمام تر عمل کی شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے اور مستحق افراد تک اس کے ثمرات پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں