ٹریفک حادثہ میں جاںبحق و زخمی افراد کے ورثاء میں مالی امداد کے چیک تقسیم

جمعہ 13 جنوری 2017 23:27

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) حکومت پنجاب نے ٹریفک حادثہ میں جاںبحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے ورثاء کیلئے مالی امدادجاری کردی، ضلعی انتظامیہ نے رقوم کے چیک حادثہ میں جاںبحق کے ورثاء اورزخمی ہونیوالے افراد کے حوالے کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی جاری کردہ امدادی رقوم کے یہ چیکس ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈی آرٹی اے احمد مستجاب کرامت نے اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر اے سی بھکر/سیکرٹری ڈی آرٹی اے علی اختر سیف اللہ بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ حادثہ میں جاںبحق ہونیوالوں کے ورثاء میں حکومتی پالیسی کے مطابق اڑھائی لاکھ روپے فی کس اور زخمی ہونیوالوں میں مجموعی طورپر اڑھائی لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے،یہ حادثہ گذشتہ سال بہل روڈ پو پیش آیا تھا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں