شہر کے حالات کو سدھارنے کیلئے مل جل کر کام کرینگے، ڈی پی او

جمعرات 12 جنوری 2017 21:58

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء)شہر کے حالات کو سدھارنے کیلئے مل جل کر کام کرینگے۔ یہ بات ڈی پی او خالد مسعود چوہدری نے میونسپل کمیٹی بھکر کے نو منتخب چیئرمین عبد الرحمن خان ڈھانڈلہ اور وائس چیئرمین رانا محمد حنیف سے تعارفی میٹنگ میں کہی اس موقع پر جنرل کونسلر ملک محمد عاشق کھوکھر، کونسلرملک تیمور انور کروڑی ، کونسلر ملک محمد راشد عمران کے علاوہ انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی شیخ محمد اختر مرحوم کے بیٹے شیخ محمد عبد اللہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ اس وقت عوام النا س کی آپ لوگوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ایک لمبے عرصہ کے بعد ان اداروں میں مقامی نمائندوں کے ہاتھ میں میونسپل کمیٹی کا نظام آرہا ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی میں ہونے والے ہر اچھے کام کو سراہا جائے گا اور جہاں تک ممکن ہو گا عوامی مفاد کی خاطر منتخب نمائندوں سے تعاون کیا جائے گا اس موقع پر رانا محمد حنیف خاں نے چیئرمین اور کونسلروں کا ڈی پی او سے تعارف کرایا او رکہاکہ بحیثیت صدر انجمن تاجران بھی ہمارا انتظامیہ کیساتھ مثبت کردار رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، انہوں نے ڈی پی او کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پہلے سے زیادہ انتظامیہ کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھیںگے اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شیخ محمد عبد اللہ بھی اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی کمی کو پورا کرینگے اور انجمن تاجران میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں