فرنٹ ڈیسک کو تمام تھانوں میں ایس اوپیز کے مطابق آپریشنل کیاجاچکاہے،خالد مسعود

جمعرات 12 جنوری 2017 21:58

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء)فرنٹ ڈیسک کو تمام تھانوں میں ایس اوپیز کے مطابق آپریشنل کیاجاچکاہے ۔روزنامچہ اورایف آئی آرکوبھی آن لائن کیاجارہاہے جبکہ آئندہ کرایہ داران کاریکارڈ بھی آن لائن کیاجائے گا۔محکمہ پولیس میں جدت لانے کیلئے فرنٹ ڈیسک کے قیام کوہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارڈی پی او خالد مسعود نے صدر سرکل کے ایس ایچ اوز ،تفتیشی آفیسران ،صدرسرکل ،ہوم سائیڈ انویسٹی گیشن آفیسر صدر سرکل اورفرنٹ ڈیسک کے عملہ کے ساتھ دوران میٹنگ کیا۔

ایس ڈی پی او صدرسرکل اسداللہ خان بھی میٹنگ میں موجودتھے۔میٹنگ کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی او خالد مسعود نے ایس ایچ اوز ،صدرسرکل کو حکم دیاکہ عام نوعیت کے مقدمات کو فوری یکسوکیاجائے تمام ملزمان کو بروقت گرفتار کیاجائے اورشرح برآمدگی کومزید بہتر بنایاجائے۔عوام کی شکایا ت اورمسائل کے فوری حل کویقینی بنایا جائے ۔کرپشن اورعوام کے ساتھ زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں