محکمہ بہبودآبادی نے سال رواں کیلئے کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان جاری کردیا

جمعرات 12 جنوری 2017 21:58

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء)محکمہ بہبودآبادی نے سال رواں کیلئے کمیونٹی آئوٹ ریچ پلان جاری کردیاہے جس کے تحت ضلع میں بہبودآبادی پروگرام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ عوامی آگاہی عام کرنے کیلئے ماہ جنوری کے ایوینٹس کاشیڈول مرتب کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بتایا گیا کہ ماہ رواں کے وسط میں شروع ہونیوالے ایوینٹس میں محکمہ اطلاعات کی مقامی انتظامیہ اورمیڈیا کے نمائندگان کے ساتھ گروپ میٹنگ،لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان کے ساتھ یونین کونسل کی سطح پر ورکشاپس کا انعقاد اوردیگر پروگرامز شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحصیل افسران کو ماہانہ بنیاد پر کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں