پولیس دریاخان کا سرچ اپریشن،2عدالتی اشتہاری اور10سے زائد مشکوک افراد گرفتار

بدھ 11 جنوری 2017 22:53

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) تھانہ سٹی پولیس دریاخان کا سرچ اپریشن ،2عدالتی اشتہاری اور10سے زائد مشکوک افراد کوگرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس دریاخان نے ایس ایچ او محمد اظہرباجوہ کی سربراہی میں محلہ اسلام نگر ،محلہ دھنتال شاہ و دیگر علاقوں کا سرچ اپریشن کیا گیا جس میں ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ریزرو پولیس، محافظ سکوارڈ اور سکیورٹی آفیسرز نے حصہ لیا ،دوران سرچ اپریشن پولیس نے دوبھائیوں ساجد علی، ماجد علی سے 22 لٹر شراب، سہیل سے دس لٹر شراب، بیوہ شہناز بی بی سے 255گرام چرس، کاظم سے 200گرام چرس جبکہ تنویر، عبدالستار عدالتی اشتہاری گرفتار کیے گئے اور 10مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں