ضلعی چیئرمین احمد نواز نوانی کا دریاخان کادورہ

پیر 9 جنوری 2017 23:19

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) ضلعی چیئرمین احمد نواز خان نوانی نے تحصیلدریاخان کادورہ کیا جہاں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین منتخب ہونے کے بعد یہ دریا خان کا ان کا پہلا دورہ تھا۔

(جاری ہے)

فوارہ چوک میں ضلعی چیئرمین نے دوران خطاب کہا کہ میں اللہ کا شکر گذار ہوں جس کے کرم سے ضلع بھکر کی عوام نے مجھے منتخب کیا ہے نوانی خاندان خدمت کا نام ہے میرے آبائو اجداد نے بھکر کیلئے قربانیاں دیں میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات ایک کر دوں گا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں