بنیادی مراکز صحت مفت اورمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں، رائو محمد سلیمان زاہد

اتوار 8 جنوری 2017 22:50

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)حکومت پنجاب کے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت ضلع کے پانچ بی ایچ یو پلس ماڈل درجہ کے حامل بنیادی مراکز صحت مفت اورمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کاعمل ہمہ وقت جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں معمول کے اوقات کار کے بعد حاملہ خواتین کاچیک اپ اورڈلیوریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے مذکورہ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر رائومحمدسلیمان زاہد نے کہاکہ پانچوں پلس ماڈل بی ایچ یوز کی کارکردگی پرمبنی ہفتہ وار رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر رائومحمد سلیمان زاہد نے بتایاکہ پیراصحاب،میبل شریف،مسلم کوٹ،سعیدوالااور جھمٹ شمالی کے پلس ماڈل بی ایچ یوز میں یکم جنوری تا 6جنوری مجموعی طورپر 151حاملہ خواتین کاچیک اپ کیاگیاجبکہ 25ڈلیوریز کی گئیں۔انہوں نے متعلقہ علاقوں کے عوام سے کہاہے کہ پلس ماڈل کے تحت فراہم کی جانیوالی مفت ،بروقت اورمعیاری طبی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں