بھکر،ضلعی چیئرمین کا دریاخان میں پہلا دورہ کارکنوں کا شاندار استقبال 6من گلاب کے پھول نچھاور کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 8 جنوری 2017 19:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) ضلعی چیئرمین کا دریاخان میں پہلا دورہ کارکنوں کا شاندار استقبال 6من گلاب کے پھول نچھاور کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ایک کلومیٹر تک سڑک سرخ رنگ میں تبدیل کارکنوں کے بھنگڑے ڈھول کی تھاپ پر رقص تفصیلات کے مطابق ضلعی چیئرمین احمد نواز خان نوانی نے منتخب ہونے کے بعد دریا خان میں پہلا دورہ کیا کلورکوٹ روڈ سے فوارہ چوک تک ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں آئے اس موقع پر نوانی یوتھ ونگ کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی جیالے کارکن دین محمد سلفی کی جانب سے 6من گلاب کے پھولوں کی پتیوں کا انتظام کیا گیا تھا جو کارکنوں نے نچھاور کیں ایک کلومیٹر تک سڑک سرخ رنگ میں تبدیل ہو کر رہ گئی فوارہ چوک میں ضلعی چیئرمین نے دوران خطاب کہا کہ ایم پی اے پی پی 48کو ڈاکوئوں نے دو تھپڑ مار کر سرے راہ پیسے چھین لئے سبکی کی وجہ سے ایسے اقدام کے بعد کوئی شریف شہری بیوی کو بھی بتانے سے گھبراتا ہے پر موصوف نے پریس کانفرنس کر ڈالی جو اپنا تحفظ نہیں کر سکتا وہ عوام کا تحفظ خاک کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ کا شکر گذار ہوں جس کے کرم سے ضلع بھکر کی عوام نے مجھے ضلعی چیئرمین منتخب کیا ہے نوانی خاندان خدمت کا نام ہے میرے آبائو اجداد نے بھکر کیلئے قربانیاں دیں میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات ایک کر دوں گا میرے مخالف امیدوار ڈھنڈورا پیٹتا رہا کہ ضلعی چیئرمین وہ منتخب ہو گا لیکن 22دسمبر کے روز منہ چھپا کرووٹ کاسٹ کرنے آیا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اگر بیٹا عنایت فرمایا تو اسے بھکر کے نام کر دوں گا

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں