بھکر، ضلع اور شہر کے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور اور موثر آواز ہمیشہ بلند کرتے رہے ہیں، نوید احسن نیاز

اتوار 8 جنوری 2017 19:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء)جماعت اسلامی ضلع اور شہر کے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور اور موثر آواز ہمیشہ بلند کرتے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی مختلف مواقع پر غریب ، مستحق ، نادار لوگوں کی عملی مدد کی ہے سیاسی حوالے سے ضلع بھکر میں جماعت اسلامی ایک مضبوط جماعت کے طور پر میدان میں موجود ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر نثار احمد ملک اور ضلعی جنرل سیکرٹری نوید احسن نیاز نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی نائب امراء چوہدری بشارت علی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد نواز چھینہ ، چوہدری علی اختر ، دریا خان کے امیر چوہدری عبدالعزیز ، محمد کامران مغل ، تحصیل کلورکوٹ کے سید افتخار حسین شاہ ، تحصیل منکیرہ کے اکبر علی ساجد ، جمیعتہ اتحاد العلماء کے مولانا عبدالستار علوی نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کی بھرپور دعوت کے لئے موثر اور دیگر تمام سطح کے لوگوں سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز کو بلند کیا اور عوامی مسائل کو حل کرانے کے لئے جدوجہد بھی کی ہے اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے یکجہتی کے لئے چاروں تحصیلوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ریلی نکالی جائے گی اور آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی میں شمولیت کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ یہ بات خوش آئندہ ہے کہ ضلع کی بڑی تعداد میں نوجوان اور دیگر حلقوں سے لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں