خان صاحب جتنی مرضی الٹی سیدھی قلابازیاں لگا لیں ہم الیکشن 2018میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے، ماروی میمن

بی آئی ایس پی کا سروے جون2017میں دوبارہ شروع کیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 19:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) خان صاحب جتنی مرضی الٹی سیدھی قلابازیاں لگا لیں ہم الیکشن 2018میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔یہ بات وفاقی وزیراور چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اپنے دورہ بھکر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلع بھکر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نعمان قیوم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھکر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے جون2017میں دوبارہ شروع کیا جائے گا اور اس میں وہ غریب خاندان شامل کیے جائیںگے جو 2010کے سروے میں کسی وجہ سے رہ گئے تھے اس سے پہلے جو سروے 2010میں کیا گیا تھا ان ہی لسٹوں پر اب مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس وقت 5.4ملین خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں جس کیلئے حکومت پاکستان نے 117ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد دینے کیلئے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کیلئے الیکشن سے پہلے اسے اے ٹی ایم مشین سے ہٹا کر اسے بائیو میٹرک سسٹم پر کردیا جائے گا کیونکہ اکثر امداد لینے والی خواتین ان پڑھ ہوتی ہیں اور اے ٹی ایم مشینوں سے انہیں مالی امداد نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اور الیکشن سال2018میں اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے اور الیکشن2018میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریںگے انہوں نے کہا کہ یہ جتنا مرضی شور کرلیں اورجتنی مرضی قلابازیاں لگا لیں ان کا کچھ نہیں ہونے والا اس کا نتیجہ الیکشن میں نکلے گا جو انشاء اللہ ہمارے حق میں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اس لیے ہمیں پوری امید ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز پنجاب کے تمام اضلاع کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ان کیلئے کوئی ایک ضلع زیادہ اہم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آپ اگر سندھ اور خیبر پختونخواہ کے حالات دیکھیں تو پھر آپ کو احساس ضرور ہوگا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی کام یکساں طریقے سے ہورہے ہیں انہوں نے بلدیاتی اداروں بارے کہا کہ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اورجلد ہی ان اداروں کو فنڈز بھی پہنچ جائیں گے قبل ازیں ماروی میمن نے بھکر میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا اوربعد میںعسکری بنک کی اے ٹی ایم مشین پر گئیں لیکن اس کے بند ہونے کے باعث پھر بنک آف الحبیب گئیں جہاں اے ٹی ایم مشین سے انہوں نے مستحق خواتین کو امدادی رقم نکلوا کر دی

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں