بھکر ،ْمقامی شوگر ملزمیں کا م کے دوران بوا ئلر کا سٹیم پائپ لیکج سے مزدورجاں بحق ،ْ چھ شدید زخمی

جمعہ 6 جنوری 2017 18:26

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) مقامی شوگر ملزمیں کا م کے دوران بوا ئلر کا سٹیم پائپ لیکج سے ایک مزدورجاں بحق اور6شدید زخمی ہوگئے ملز میں ایمبولینس نہ ہونے پر زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچنے میں تاخیر پرائیویٹ گاڑی میں بھکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق مقامی شوگرملز کے مزدور چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک بوا ئلر کا سٹیم پائپ لیکج سے 6مزدور شدید زخمی ہوئے جن کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا ایک مزدور حاجی احمد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو بھکر منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب لاتے ہوئے چل بسا زخمی مزدوروں میں عبدالحئی ،محمد اسد،سمیع اللہ ،محمد ثقلین،اور عبدالمجید شامل ہیں زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر منتقل کرتے وقت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سے ایمبولینس نہ ملنے پر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں