نومنتخب چیئرمین احمد نواز نوانی کاضلع کونسل کا دورہ

جمعرات 5 جنوری 2017 20:04

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)نومنتخب چیئرمین احمد نواز نوانی اور وائس چیئرمین اللہ داد خان مستی خیل کاضلع کونسل کا دورہ،ضلع کونسل سے متعلقہ شعبہ جات، لان،باغ،مسجداور ریسٹ ہاؤس کا معائنہ کیااور ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

احمد نواز نوانی چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین ضلع کونسل اللہ داد خان مستی خیل نے پانی نہ ہونے کی وجہ سے خشک لان کوٹھیک کرکے نئے سرئے سے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایات کیں ،جو کہ محکمہ آب پاشی کے ذریعے ضلع کونسل میں نالہ کی شکل میں دستیاب ہے،مگر اس میں نالہ ٹوٹنے کی وجہ سے پانی ضلع کونسل کے لانز میں نہ آنے پر ہدایات جاری کیں کہ نالہ کو دوبارہ بنایاجائے اس کے علاوہ انہوں نے ضلع کونسل میں موجود باغ کا بھی معائنہ کیا اورضلع کونسل میں رہائش کیلئے مکانات کی صورتحال چیک کی، اور ہدایت کی کہ انہیں صاف ستھرا کرکے رہائش کے قابل بنایاجائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں