درینہ رنجش پر چچا نے فائرنگ کرکے دلہا کے دوست کو قتل کر دیا

منگل 3 جنوری 2017 23:44

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) دیرینہ رنجش پر دلہا کے چچانے شادی میں شرکت کرنے پر اس کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقدمہ درج، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیل کے مطابق سرائے مہاجر کے نواحی علاقہ دولت والا میں واصف حسین کی شادی میں اس کا دوست ثاقب سعید شرکت کیلئے گیا جہاں پر دلہا کے چچا عزیز حسین نے درینہ رنجش پر فائر نگ کر کے اسے قتل کر دیا ، پولیس سرائے مہاجر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں