ریسکیو1122بھکر کوسال 2016ء میں88857کالزموصول ہوئیں

منگل 3 جنوری 2017 23:44

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)ریسکیو1122بھکر کوسال 2016ء میں88857کالزموصول ہوئیںجن میں سے 8431 ایمرجنسیز کالز تھیں ، 7376 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا ،1726 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ224 افراد جان کی بازی ہار گئے،تفصیلات کے مطابق سال 2016ء میں ریسکیو1122بھکر نے 1939 ٹریفک حادثات کوریسکیو کیا، جن میں 1651مرد اور 537خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد DHQشفٹ کیا ، موٹر سائیکلز کے 1941،رکشہ کے 285کارکی171، ٹرکوں کے 53، ہائی ایس کوچ کے 47اور مختلف وہیکل کے 271 حادثات ہوئے،ان حادثات میں سب سے زیادہ 21 سے 30سال کی عمر کے 695 افراد اور 10سال سے کم عمر کے 138افراد زخمی ہوئے،ان میں 297زخمیوں کو ہیڈ انجری ، 458کو فریکچراور 1408افراد معمولی زخمی تھے ، اسی طرح تیز رفتاری اورغیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے 1546 حادثات ہیں،ان میں سے بڑے حادثات کی تعداد 02ہے جس میں 41افراد شدید زخمی جبکہ02لوگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے، اسی طرح آگ لگنے کے 122واقعات ہوئے جن میں 41واقعات رہائشی ایریاز میں،31 کمرشل ایریا اور 50واقعات مختلف ایریاز میں ہوئے جن میں ریسکیو1122بھکر کے سٹاف نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 83.49ملین کا نقصان ہونے سے بچایا، لڑائی جھگڑے کی 232 ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں243لوگ زخمی ہوئے اور162 مرد و 81خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال شفٹ کیا گیا، اسی طرح سال 2016 ء میں میڈیکل کی 4844،کرنٹ لگنے کی 105،نہر میں ڈوبنے کی15جبکہ عمارات منہدم ہونے کی16ایمرجنسیزڈیل کی گئیںجس میں29افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال شفٹ کیا،گذشتہ سال مختلف سیفٹی ٹرینگز کے ذریعے مختلف تعلیمی و نجی اداروں ،معاشی اداروں ،کاروباری مراکز ،کارخانوں، فیکٹریوں اور عام لوگوں میںبیسک لائف سپورٹ ،فائر سیفٹی اور روڈ سیفٹی کی عملی تربیت فراہم کی گئی ،اسی طرح فائر فائٹر ڈے،14اگست جشن آزادی، نیشنل ڈزاسٹر ڈے اور یوم رضاکار شایان شان طریقے سے منایا گیا،گذشتہ سال سیفٹی سے متعلق بروشرز، پمفلٹ،سیفٹی کیلنڈرزسکولز ،کالجزاور مختلف اداروں میں مفت تقسیم کئے گئے تاکہ عوام میں حفاظتی شعور اجاگر کیا جا سکے جبکہ سالانہ کارکردگی پر بہترین ریسکیوزمیں کیش ایوارڈ ،اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے�

(جاری ہے)

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں