ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنے عہدے سنبھال لئے

منگل 3 جنوری 2017 23:44

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)ضلع بھر میں ضلع کونسل سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنے عہدے سنبھال لیے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع کونسل بھکر میں احمد نواز خان نوانی ،میونسپل کمیٹی دریاخان میں منصوراحمد خان نیازی اور دیگر میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے بطور چیئرمین اپنے عہد ے سنبھال لئے ہیں اور منعقدہ اجلاس کی صدارت کی، گذشتہ روز ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں نے اپنا پہلا اجلاس بلا کر اپنے فرائض منصبی کا آغاز کیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں