بھکر،ڈاکو آڑھتی سے دس لاکھ روپے چھین کر فرار

پیر 2 جنوری 2017 22:59

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء)ڈاکو آڑھتی سے دس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیل کے مطابق محلہ گلشن کا رہائشی مقامی آڑھتی محمد بلال پراچہ اپنے منشی کے ہمراہ کار پر سوارہو کر دریا خان سے میانوالی اجناس کی خریداری کیلئے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

پنجگرائیں روڈ پر اچانک دو مسلح نقاب پوش کار کے سامنے آ گئے جنہوں ہوائی فائرنگ کرتے ہو ئے دبوچ لیا اور اسلحہ کے زور پر آڑھتی سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فراد ہوگئے، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں