حکومت قومی ترقی کے امور میں مسیحی برادری کے کردار کی معترف ہے،ڈی سی بھکر

پیر 2 جنوری 2017 22:56

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) ڈی سی احمدمستجاب کرامت نے کہاہے کہ حکومت پنجاب مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور قومی ترقی کے امور میں مسیحی برادری کے کردار کی معترف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران مسیحی برادری کے افراد میں حکومت پنجاب کی طرف سے مالی معاونت کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی احمد مستجاب کرامت نے اس موقع پر مسیحی برادری کے افراد میں پانچ پانچ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے اورکہاکہ حکومت پنجاب نے مسیحی برادری کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اوراس ضمن میں ہرممکن وسائل صرف کررہی ہے تاکہ قومی ترقی کے جملہ شعبوں میں مسیحی برادری کی بھرپور شمولیت کویقینی بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں