ضلع بھکر،احمد نواز نوانی نے چیئرمین اور اللہ داد مستی خیل نے وائس چیئرمین کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پیر 2 جنوری 2017 22:56

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) احمد نواز نوانی اور اللہ داد مستی خیل نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، حلف ریٹرننگ آفیسر نے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ضلع ناظم حمید اکبر خان نوانی ، سابق صوبائی وزیر سعید اکبر خان نوانی، عزیز اللہ مستی خیل، رانا آفتاب احمد ،سابق امیدوار چیئرمین یونین کمیٹی ضیاء اللہ ملک، سابق امیدواروائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوہر شبیر رائو، چوہدری نصر اللہ ، فخر بلوچ، قمر بلوچ، ظفر حیدری سیال سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

احمد نواز خان نوانی نے جب ضلع کونسل بھکر کے چیئرمین کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو تمام ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل احمد نواز نوانی نے ہاتھ ہلا کر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح اللہ داد مستی خیل نے بھی وائس چیئرمین ضلع کونسل کا حلف اٹھایا۔ اس کے بعد دونوں نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کو ان کے دفتر میں لے جایا گیا۔ جہاں پر موجود لوگوں نے انہیں مبارکباد دی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں