بہاولنگر، ماڈل ٹائون میں نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کر دیا

بدھ 6 جون 2018 18:54

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ماڈل ٹائون میں نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کر دیا، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔تاحال نعش کی شناخت نہ ہوسکی، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الاالصبح ماڈل ٹائون کے ڈبلیو بلاک میں پانی والی ٹینکی کے قریب نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش پائی گئی ۔جسے دیکھ کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور پورے ماڈل ٹائون میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مکینوں نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاح دی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا تاحال نوجوان کی نعش کی شناخت نہ ہوسکی ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں