بہاولنگر‘ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اپریل2018ء) بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بہن کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں تھانہ شاہ فرید کی حدود میں کوڑا بھوتنا میں سگے بھائی اللہ بخش نامی شخص نے اپنی ہی بہن منظوراں بی بی کوفائرنگ کر کے موت کے گھاٹ ارتار دیا ہے۔واقعہ کے بعد ملزم اللہ بخش جائے واردات سے فرار ہو گیا ہے ، جبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں