شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنیوالے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون نکلی

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:39

شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنیوالے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون نکلی
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون نکلی ۔تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے سرغنہ کوثر کو گرفتار کر کے بھتہ کی رقم برآمد کرلی ۔گروہ کے دیگر ارکان کے لئے پولیس چھاپے ،سرغنہ خاتون کے خلاف اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔

گرفتاری کے بعد سرغنہ خاتون کو دیکھنے کے لئے تھانہ میں شہریوں کا تناتا بند ھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی کی رہائشی کوثر پروین اپنے ساتھیوں عمران عرف مانی،عامر ،احمد سمیت دیگر سے ملکر شریف شہریوں کا مختلف قسم کے جھانسہ دیکر اپنے گھر بلوا لیتی اور اسلحہ کے زور پر ان کی زبردستی برہنہ ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے شہری محمد اقبال کی درخواست پر گینگ کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر کے گینگ کی سرغنہ کوثر پروین کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ گینگ کے ارکان سادہ لوح خواتین اور طالبات کو امداد دلوانے اور پیار محبت کا جھانسہ دیکر ان کی قابل اعتراض ویڈ یو بھی بناتے ہیں اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں ۔

یاد رہے کہ مذکورہ ملزمہ پر اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے معتدد مقدمات درج ہیں اور کئی بار ملزمہ جیل کی ہوا کھا چکی ہے ۔پولیس نے جب ملزمہ کو گرفتا کیا تو شہریوں کا تھانہ میں ملزمہ کے دیدار کیلئے تانتا بندھ گیا ۔عوامی ،سماجی ،سیاسی اور مذہیبی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے گھناونے جرم میں ملوث خاتون سمیت تمام گینگ کے ارکان گرفتار کیفر کرادر تک پہنچایا جائے تاکہ شریف شہری اور طلبہ و طالبات اپنی عزت النفس کے ساتھ ساتھ ان بلیک میلروں کے چنگل سے نکل سکے اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں