بہاولنگر ،ْ پاکستان تحریک انصاف ٹی ٹین کرکٹ میلہ ،ْ

توقیر ضیاء کی ٹیم نے چھ رنز کی سبقت سے ٹرافی اپنے نام کرلی کرکٹ میلہ میں مہمان خصوصی کے فرائض چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہلیہ فرزانہ توقیر نے ادا کئے

پیر 5 فروری 2018 13:23

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) بہاولنگر کی یونین کونسل ملک پورہ میں کرنل (ر)ملک احمد ضیاء کی زیر نگرانی ایک روزہ پاکستان تحریک انصاف ٹی 10کرکٹ میلہ منعقد ہوا ۔پاکستان کرکٹ کے دو قومی ہیروز کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے میں کپتان سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ جنرل (ر)توقیر ضیاء کی ٹیم نے 6رنز کی سبقت سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

کرکٹ میلہ میں مہمان خصوصی کے فرائض چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہلیہ فرزانہ توقیر نے ادا کئے ۔پاکستان تحریک انصاف بہاولنگر کے امیدوار اسمبلی کرنل (ر)ملک احمد ضیاء کی ذاتی کاوشوں سے یونین کونسل ملک پورہ کے کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان تحریک انصاف ٹی 10کرکٹ میلہ منعقد ہوا۔ایک روزہ ٹی 10 کرکٹ میلہ میں سابق چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیاء اور سابق منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم بریگیڈئر(ر) خواجہ ناصر کی کپتانی میں دو الگ الگ ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹیم اے کے کپتان سابق چیئرمین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء کی ٹیم نے 10اووروں میں 7وکٹوں کے نقصان پر 88رنز کا ہدف دیااور 6رنز کی سبقت سے میچ ٹرافی جیت لی ۔فرزانہ توقیرنے کرکٹ میلہ میں جوہر دکھانے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر کرنل ریٹائرڈملک احمد ضیاء نے شائقین کرکٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یونین کونسل ملک پورہ میںقائم 15سرکاری سکولوں میں بچوں کے کھیل کود کیلئے جھولے اور گرائونڈز کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔

سابق منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم بریگیڈئر(ر) خواجہ ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میلہ میں شریک تمام کھلاڑیوں اور شائقین کا جذبہ دیکھ میچ کی ہار کا دکھ خوشی میں تبدیل ہوگیا ۔سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ جنرل (ر)توقیر ضیاء نے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ ملک احمد ضیاء قریبی دوست ہیں جن کی دعوت پر ملک پورہ کے کرکٹ گرائونڈ کو آباد کرنے کی ایک کڑی ایک روزہ ٹی 10کرکٹ میلے کا انعقاد ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسمبلی حلقہ 279بہاولنگرکرنل (ر) ملک احمد ضیاء کی طرح سرکاری سطح سے حیدر سٹیڈیم اور یونین کونسل سطح پر کرکٹ اور فٹبال گرائونڈ ز کو آباد کرنے کیلئے قومی ہیروز کوگاہے بگاہے بہاولنگر میں مدعو کرنے کی روایت سے کھیل کو فروغ ملے گا اور دوسری جانب عالمی دنیا میں دہشت گرد ملک گردانے جانے والے پاکستان کا نام پرامن اور تندرست ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکے گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں