ہارون آباد کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی

مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

پیر 25 دسمبر 2017 14:31

ہارون آباد کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2017ء) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ،ْمشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ہارون آباد کے نواحی گاوں گلاب علی سے بارات کے ساتھ دنیا پور جانے والی کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث کار کا اگلا حصہ بس کے نیچے دھنس گیا ۔

حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور ان کے ساتھ کار میں سوار 17 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں شاہد، اسلم، ناصر اور ہوشیار علی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ،ْمشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں