ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں ضلعی ہسپتال بہاولنگر میں نمائش جاری

پیر 11 دسمبر 2017 13:52

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں ضلعی ہسپتال بہاولنگر میں نمائش جاری ہے جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر طاہر نعیم ،ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر منظور انجم نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا جائزہ لیا ۔اسی طرح تحصیل ہیڈکواٹر منچن آباد میں ہیلتھ کنونشن کے ضمن میں گورنمنٹ گرلز کالج میں ہیلتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد ڈاکٹر طارق جمیل اور دیگر طبی ماہرین نے خطاب کیا ۔جناح ہال فورٹ عباس میں سیمینار سے ایم پی اے نعیم انور ،اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس ،ڈی ڈی ایچ او فورٹ عباس اور دیگر شرکاء نے خطاب کیا اور پنجاب حکومت کے شعبہ صحت میں اقدامات سے آگا ہ کیا ۔تحصیل ہارون آباد میں رضویہ اسلامیہ ڈگری کالج میں سیمینار کا انعقادد ہوا جس میں اے ایم ایس ڈاکٹر محمد اسلم ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد سرور اور پرنسپل ڈگری کالج ہارون آباد نے خطاب کیا ۔ان سیمینارز میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی کا وشوں سے آگاہ کیا گیا ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں