ایڈیشنل سیشن جج بہاولنگر خالد محمود چیمہ کا ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ

معمولی کیسوں میں ملوث 2اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم دیا

پیر 11 دسمبر 2017 13:43

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج بہاولنگر خالد محمود چیمہ نے مجسٹریٹ دفعہ 30آصف اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جیل گارڈ زکے چاک وچوبند دستے نے معزز جج صاحبان کو سلامی پیش کی ۔دورہ کے دوران ایڈیشنل سیشن جج بہاولنگر نے اسیران سے اُن کے مسائل سُنے اور معمولی کیسوں میں ملوث دو اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کچن اسیران ، وویمن وارڈ ، نوعمر وارڈ اور جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر محمد زبیر چیمہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بہاولنگر اور مجسٹریٹ دفعہ 30آصف اقبال نے باغچہ میں گندم کی کاشت اور اسیران کے لئے کاشت کی گئی مختلف سبزیات پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور جیل کے اندر اور باہر اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں کو سراہا۔اُنہوں نے جیل کے ڈسپلن اور سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں