فقیر والی کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دلوانے کی تحریک زور پکڑ گئی‘عوام سراپا احتجاج

جمعرات 23 نومبر 2017 13:00

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) فقیر والی کو ٹائون کمیٹی کا درجہ دلوانے کی تحریک زور پکڑ گئی ۔فقیروالی کی عوام سر اپا احتجاج تفصیلا کے مطابق فقیر والی 1975ء سے ٹائون کمیٹی کا درجہ حاصل تھا لیکن مقامی قیادت نے اپنے ووٹوں کے لالچ اور سیاسی طور پر مستحکم ہونے کے لئے ٹائون کمیٹی کو یونین کونسل میں تبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں فقیر والی ٹائون کمیٹی کی بحالی کی تحریک کے بانی وسربراہ سماجی شخصیت محمد طارق جاوید نے میڈ یا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ دیگر حلقوں میں تر قیا تی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں جبکہ فقیر والی کے ساتھ مقامی ایم این اے اعجاز الحق اور ایم پی اے چوہدری غلام مر تضیٰ سوتیلی ماں کا سا سلوک رواء رکھے ہوئے ہیں اور یہاں کی عوام کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہم بھر پور احتجاج کریں گئے اور اس کے لئے ہمیں لاہور میں ڈیرے ڈالنے پڑے تو بھی گر یز نہیں کریں گئے اور ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک فقیر والی کو ٹائون کمیٹی کے طور پر بحال نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں