ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون آباد نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت ،دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی

جمعہ 29 ستمبر 2017 17:12

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہارون آباد نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے ملزم کو عمر قید اور 3،3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صابر سلطان پاشا نے تھانہ فقیروالی میں درج ایف آئی آر زیر دفعہ 302/109،148/149ت پ کے زیر تحت ملزمان محمد احمد عرف بگی کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسی مقدمے میں ملوث دوسرے ملزم محمد صابر کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ۔

عدم ادائیگی پر دونوں ملزمان کو مزید 6،6ماہ کی قید کاٹنا ہوگی ۔یاد رہے کہ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل فقیروالی میں دیرینہ دشمنی پر وقار احمد نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں