بہاول نگر میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والا موٹرسائکل رکشہ صادقیہ کینال میں گرگیا

جمعرات 28 ستمبر 2017 20:59

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2017ء)بہاول نگر میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والا موٹرسائکل رکشہ صادقیہ کینال میں گرگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے 10 بچوں کو نہر سے زندہ نکال لیاجبکہ آخری اطلاعا تک4 بچوں کی تلاش کا کام جاری تھا ،ْواقعہ بہاول نگر کے علاقے منڈی صادق گنج کے قریب پیش آیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ بھولے والا پل سے گزر رہا تھا کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر صادقیہ کینال میں جاگرا۔موٹرسائیکل رکشے میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی سمیت اسکول کے 14 بچے سوار تھے جن میں سے 10 بچوں کو نہر سے زندہ نکال لیاگیا بچے اسکول سے چھٹی کے بعد واپس اپنے گائوں جارہے تھے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں