حکومت پنجاب کے بہاولنگر سمیت 22اضلاع کے ہسپتالوں کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کے معاہدہ کیخلاف احتجاج شروع ہو گیا

بدھ 27 ستمبر 2017 19:26

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) حکومت پنجاب کے ضلع بہاولنگر سمیت 22اضلاع کے ہسپتالوں کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کے معاہدہ کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔ضلع بہاولنگر کے سر کاری ہسپتالوں کو 15نومبر2017ء کو پرائیویٹ کمپنی کے حوالہ کر دیا جائے گا ۔بہاولنگر ضلع کی عوام سراپا احتجاج بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع بہاولنگر اور دیگر 22اضلاع کے ہسپتالوں کو پنجاب ہیلتھ فیسلٹی مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں اور معاہدہ باقاعدہ طور پر طے کر لیا گیا ہے ۔

یہ معاہدہ گورنمنٹ آف پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی ڈسٹر کٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے مابین کیا گیا ہے جبکہ کمپنی کو غیر منافع بخش قرار دیتے ہوئے ٹیکسوں میں چھوٹ دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

معاہدہ کے مطابق 15نومبر2017ء کو بہاولنگر ضلع ودیگر 21اضلاع کے تمام سر کاری ہسپتالوں کو بتدریج پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں بہاولنگر ضلع کے شہر یوں کی بہت بڑی تعداد ملک عبد الر شید ،وکیل خان آفر یدی ،صداقت پنسوتہ ،عبد اللہ بٹر ،حمزہ پنسوتہ ،جمیل ،عقیل ،نعمان ودیگر نے میڈیا کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی مراکز صحت ،تحصیل ہیڈ کواٹرز اور ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں کو چلانا نجی کمپنی کے بس کی بات نہ ہے شہری پہلے ہی بنیادی طبی سہولیات کے فقدان بارے احتجاج کرتے رہتے ہیں لیکن اب تو حکومت پنجاب نے طبی سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ شہر یوں کو جو پہلے تھوڈی بہت یہ سہولتیں میسر تھی بلکل ختم کر دی جائے لہذا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہسپتالوں کی نجکاری بند کر کے شہریوں کے حقوق پامال کرنے سے بچایا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں