بہاولنگر ،ْ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ،ْ چار ملزمان گرفتار

پیر 25 ستمبر 2017 21:10

بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اطلاعا ت کے مطابق بہاول نگر میں بائی پاس حافظ والا پھاٹک کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، منہاس ادریس اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی پلانز تشکیل دے دیے ہیں اور سخت حفاظتی انتظامات کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں