لاہور کے الیکشن میں خدمت اور ترقی کی سیاست جیت گئی ،ْوزیر دفاع خرم دستگیر خان

مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور بے مثال ترقی کی بدولت عوام کی دلوں میں بستی ہے ،ْ خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 20:46

لاہور کے الیکشن میں خدمت اور ترقی کی سیاست جیت گئی ،ْوزیر دفاع خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ لاہور کے الیکشن میں خدمت اور ترقی کی سیاست جیت گئی ، ثابت ہو گیا کہ محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کی محبت لازوال ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوںنے یوسی 4ماڈل ٹائون میںچلڈرن پارک کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ این اے 120کا الیکشن عوام کی اس رائے کادوٹوک اظہار ہے کہ وہ محمد نواز شریف کو بے گناہ سمجھتے ہیں اور انکے خلاف ہونے والے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سماجی و سیاسی راہنما شیخ عبدالغفار کی رہائش پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور بے مثال ترقی کی بدولت عوام کی دلوں میں بستی ہے ،محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پر امن ہوا اور ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو رہا ہے ، چار سال کی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے صدق دل سے عوام کی خدمت کی ہے اور عوام حکومت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں،ان شا ء اللہ 2018ء میں بھی ایک عظیم الشان کامیابی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئے گی ،اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل،توفیق بٹ ،چیئرمین یوسی 4عامر اکرام بٹ ،وائس چیئرمین رضوان کھوکھر ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں