پنجاب کے مختلف شہروں میں عیدا لاضحی کے دنوں میں ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق ،32زخمی

گوجرہ میں تیز رفتار بس ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا کر راہگیروں پر الٹ گئی،دو خواتین اور بچے سمیت 8افراد جاں بحق

پیر 4 ستمبر 2017 16:10

گوجرہ/مظفر گڑھ/بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2017ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں عیدا لاضحی کے دنوں میں ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوگئے،وزیراعلی پنجاب نے گوجرہ حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔گوجرہ میں پینسرہ روڈ پر کوریاں پل کے قریب فیصل آباد سے چشتیاں جانے والی تیز رفتار بس ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر کھڑے راہگیروں پر الٹ گئی۔

حادثے میں دو خواتین سمیت سات افراد جاں بحق اور ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جو رات گئے دم توڑ گیا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔مظفرگڑھ کے علاقے علی پورمیں دو مسافر کوچز آپس میں ٹکراگئی ، حادثے کے بعد بسوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ اکیس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔حادثے کا شکار کوچز کراچی سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے کراچی جارہی تھیں۔بہاولنگر میں مبارک آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے دو موٹرسائیکلوں کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پھالیہ میں بھی موٹرسائیکل کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق جبکہ چنیوٹ میں لاہور روڈ پر کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں