وزیراعظم اپنے چہرے پر کرپشن کی سیاہی کو دھونے کے بجائے شیشہ توڑنے پر اتر آئے ہیں لیکن شیشہ توڑنے سے نہ سیاہی دھلے گی نہ ان کا چہرہ صاف ہوگا ،اسمبلی میں ن لیگ کی اکثریت ہے وزیراعظم جسے چاہیں وزارت عظمیٰ سونپ دیں خود کو سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیں ، وزیراعظم کی طرف سے آئین و قانون کی پامالی اور اداروں سے تعصادم کا رویہ درست نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا بہاولنگر میں ورکرز کنونشن سے خطاب
منگل 18 جولائی 2017 22:17
(جاری ہے)
پوری قوم شدت سے اس فیصلے کا انتظار کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے تمام قومی ادارے تباہی سے دوچار ہیں ہمیں افسوس ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام آنے کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور نہ سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد انہیں اس کا خیال آیا حالانکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے ہر صفحے پر حکمران خاندان کی چوری کی داستان لکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تمام چوروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے وہ چور کل کے ہوں یا آج کے یا آنے والے کل کے ، کسی کو بھی رعایت نہیں ملنی چاہیے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ حکمرانوں کی کرپشن پکڑنے اور لوٹی گئی قومی دولت ملک میں واپس لانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمے کا ایسا نظام دے جس کے بعد کسی اعلیٰ منصب پر بیٹھے ہوئے شخص کو بھی کرپشن کرنے کی جرأت نہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اب اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں لیکن اس کے باوجودوہ اب بھی عالمی استعمار کی طرف دیکھ رہے ہیں ، حالانکہ انہیں اللہ سے توبہ کرکے قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جب بھی فیصلہ دیا ، قوم اس کی پشت پر ہوگی اور اب کسی کو یہ جرأت نہیں ہو گی کہ وہ سپریم کورٹ یا قومی اداروں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے ۔ انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا انتخابی رویہ بدلے اور چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہ کو اپنے اوپر مسلط کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے ہمیں حکومت کا موقع دیا تو ہر طرح کے وی آئی پی پروٹوکول اور غیر ترقیاتی اخراجات ختم کر کے عوام کی امانتوں کو تعلیم ، صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کے خاتمہ کے لیے خرچ کریں گے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران کھلم کھلا اللہ کے احکامات کا مذاق اڑا رہے ہیں پاکستان جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے چند خاندانوں کے لیے نہیں بنا تھا ۔ قوم نے قیام پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن قربانیاں دینے والوں کو آج تعلیم ، صحت اور چھت جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں مگر تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضرورتوں پر خرچ کرنے کے لیے حکومت کے پاس کوئی پیسہ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مودی کو جب سے نوازشریف نے ذاتی مہمان بنایا ہے ، وہ شیر بن گیا ہے اور مظلوم کشمیریوں کا شکار کررہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں میں کرپشن کی بیماری پھیل گئی ہے اور جہاں یہ بیماری پھیل جائے وہاں سے غیرت و حمیت کا جنازہ نکل جاتاہے یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کر دیا ۔بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بہاولنگر، ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
بہاولنگر ضلع میں گندم کی خریداری کےلئے پاسکو کی جانب سے 22 خریداری مراکز نے کام شروع
مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کو آسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پٹرول بائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ..
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ہمراہ ڈی پی او نصیب اللہ خاں نے پاسکو گندم کے خریداری مراکز کا دورہ
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
بہاولنگر بستی سائیاں والی کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ،محنت کش نوجوان جاں بحق
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
قاسم روڈ یوٹیلٹی سٹور نے ضلع بہاولنگر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے
رمضان میں سب سے زیادہ سیل کرنے والے یوٹیلٹی سٹوروں میں ضلع بہاولنگر کی پہلی پوزیشن
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
محکمہ موسمیات نے مئی کے پہلے ہفتہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی
بہاولنگر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ