بہاولنگر ،ْنشے میں دھت افراد نے خواجہ سرا کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کا سامان لوٹ لیا

جمعرات 6 جولائی 2017 15:24

بہاولنگر ،ْنشے میں دھت افراد نے خواجہ سرا کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کا سامان لوٹ لیا
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) نشے میں دھت افراد نے خواجہ سرا کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر کا سامان بھی لوٹ لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولنگر میں نشے میں دھت افراد نے ایک خواجہ سرا کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

نشئیوں نے نہتے خواجہ سرا کے ساتھ خوب مار پیٹ کی جس کے بعد ملزمان گھر کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔ خواجہ سرا کی جانب سے 6 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی گئی تاہم ابھی تک مقدمہ درج ہونے یا ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں