بہاولنگر ،پولیس اورحساس اداروں نے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد

اتوار 2 جولائی 2017 23:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) بہاولنگرمیں پولیس اورحساس اداروں نے ایک کارروائی کرکے دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اتوارکے روزپولیس اورحساس اداروں نے بہاولنگرمیں کامرس کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دکان سے اسلحہ برآمدکرلیا۔کارروائی کے دوران ایک شخص کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،برآمدہونے والے اسلحہ میں پستول ،12رائفلیں اورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اسلحہ تخریب کاری کے لئے استعمال کیاجاتاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں