بہاولنگر۔ طوفانی آندھی سے متعدد مکانوں کی چھتیں ،دیواریں اور بجلی کے پول گرنے سے 10افراد جاں بحق درجنوں زخمی

اتوار 11 جون 2017 21:50

بہاولنگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) بہاولنگر ضلع بھر میں طوفانی آندھی نے تباہی مچا دی شہر اور گردونواح میں متعدد مکانوں کی چھتیں ،دیواریں اور بجلی کے پول اور درخت گرنے سے 10افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی، طوفانی آندھی کے باعث بجلی کے پول گرنے سے شہر کے متعدد علاقوں میں گذشتہ 24گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر اور گردونواح سمیت ضلع بھر میں گذشتہ رات طوفانی آندھی کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں ،دیواریں بجلی کے پول اور درخت گرنے سے 10افراد جسمیں 12سالہ آمنہ 50سالہ صدیق ،45سالہ جان محمد اور خاتون زرینہ بی بی ,اٹھارہ سالہ شازیہ ، 5سالہ اعجاز، و دیگر شامل ہیںجاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوںافراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122کی امداد ی ٹیموں نے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہسپتال اور دیگر تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب تیز آندھی کے باعث بجلی کے پول گرنے سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی تقریبا 24 گھنٹے سے زائد معطل رہی اور تاحال ابھی تک شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں