بہاولنگر، ضلع بھر میں طوفانی آندھی وبارش نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں10 افرادجاں بحق، 100سے زائد زخمی

متعددگھروں کی چھتیں گر گئیں ، تیز آندھی کے باعث اندرون شہر میںدرجنوں سائن بورڈز،بجلی کے پول،ٹرانسفارمر اور درخت زمین بوس ہوگئے

اتوار 11 جون 2017 19:20

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2017ء) ضلع بھر میں طوفانی آندھی وبارش نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں10 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی۔25زخمیوں کی حالت تشویشناک،متعددگھروں کی چھتیں گر گئیں ، تیز آندھی کے باعث اندرون شہر میںدرجنوں سائن بورڈز،بجلی کے پول،ٹرانسفارمر اور درخت زمین بوس ہوگئے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ضلعی انتظامیہ کا کوئی بھی افسر ٹھنڈے کمروں سے باہر نہیں نکال،شہریوں کا جانی ومالی نقصان پر وزیراعلی پنجاب سے امداد کا مطالبہ، تفصیلات ے مطابق گزشتہ رات شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے حادثات میں جانبحق افراد کی تعداد 10 ہوگئے جبکہ 125 افراد زخمی ہوئے ،جاں بحق ہونے والوں میں محلہ تیلیاں والا جاں محمد،بھٹہ کالونی روجھاں والی میں چھت گرنے سے نوسالہ آمنہ،حسین آباد کا رہائشی صدیق عمر اور مسلم کالونی کی زرینہ بی بی ،قریشی کالونی میں چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئے،ڈونگہ بونگہ میں 2جاں بحق ہوئے ،ہارون آباد2 اور چشتیاں ایک جاں بحق کی رپورٹ ہوئی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق 25افراد کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ضلع بھر میں متعدد مقامات پر چھتیں، دیواریں بجلی کے پول سینکڑوں درخت گرگئے،تیرآندھی کے باعث چک تخت محل کی رہائشی 17سالہ زبیدہ بھی لاپتہ ہوگئی جوکو تاحال بازیاب نہ ہوئی ،ریسکیوذرائع کے مطابق 12سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، ریسکیو کی ٹیمیں کم پڑ گئیں ۔

ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر اکثر علاقوں میں گذشتہ رات سے بجلی کا سلسلہ معطل رہا، بجلی کی بحالی کیلئے واپڈا کی ٹیمیں مصروف عمل طوفانی آندھی نے باغات اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ریسکیو 1122 سمیت دیگرامدادی ٹیموں نے طوفانی آندھی کے باعث ہونے والے جانی مالی نقصان کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی بنیاد پر کنٹرول روم قائم کردئے گئے، ماہ رمضان میں متعدد مقامات پر جنازے پڑھائے گئے ۔ ہر آنکھ اشک بار نظر آئی جبکہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی ۔ ضلع بھر میں آندھی نے تباہی مچا دی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں