بہاولنگر،ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن ، 5مشکوک افرادگرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اتوار 21 مئی 2017 17:01

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2017ء) ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف22مقامات پر سرچ آپریشن ،آپریشن کے دوران 05مشکوک افرادگرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ضلع بھر کے 22مختلف مقاما ت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر چ آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریش تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر ،تھانہ سٹی بی ڈویژن ،تھانہ بخشن خان ،تھانہ فورٹ عباس اور تھانہ منچن آباد کی حدود میں کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران5مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ۔پولیس ترجمان انسپکٹر آصف سعید کے مطابق دوران سرچ آپریشن کی547افراد سے پوچھ گچھ اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 30گھروں میں تلاشی کا عمل بھی کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے انشاء اللہ جلد ہی ان کو پابند سلاسل کر کے ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں