گستاخانہ مواد کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،سیٹھ سلیم نصیب

مسلمان نبی پاکؐ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا،رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 13 اپریل 2017 18:13

گستاخانہ مواد کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،سیٹھ سلیم نصیب
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) گستاخانہ مواد کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے نبی کریمؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ فرمایا گیا ہے کہ نبی پاکؐ کی محبت ماں باپ سمیت دنیا کی ہر چیز سے افضل ہے جس کے دل میں نبی پاکؐ کی محبت نہیں وہ دل ایمان سے خالی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارامیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 279سیٹھ سلیم نصیب نے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ نبی پاکؐ کی شان میں گستاخانہ مواد لوڈ کرتے ہیں تمام مسلمانوں سے استدعا ہے کہ وہ اس پر کسی قسم کے سوشل میڈیا پر کمنٹس نہ کریں اور نہ ہی اسے آگے شیئر کریں اس سے کفار کے حوصلے بڑھتے ہیں اور مسلمانوں میں بے چینی پھیلتی ہے سیٹھ سلیم نصیب نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر نبی پاکؐ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتاسیٹھ سلیم نصیب نے کہا کہ امت مسلمہ آج تفرقوں میں بٹی ہے جس کی وجہ سے کفار کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم آپس میں محبت‘ بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیکر اسلام دشمن قوتوں کے منہ بند کردیں سیٹھ سلیم نصیب نے کہا کہ جب تک پاکستان میں خلفائے راشدین کا نظام رائج نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں