میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں : شاہد آفریدی

شاہد آفریدی فائونڈیشن کے ذریعے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اپریل 2017 14:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انکے پاس اتنے پیسے نہیں کہ پی ایس ایل کیلئے اپنی ٹیم بنا سکیں۔

(جاری ہے)

بہاولنگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کامیاب ہونی چاہئیے چاہے کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلوں۔ ’’میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں ‘‘۔شاید آفریدی نے مزید کہا کہ دنیاوی امور کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی ضروری ہے ، شاہد آفریدی فائونڈیشن کے ذریعے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں