بہاولنگر ،گندم کی کاٹی کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں تصادم،بھائیوں اور بھتیجوں کی ایک دوسروں پر ڈنڈوں ،سوٹوں کی بار

متعدد افراد زخمی، 22 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے گرفتار ہونیوالے افراد میں شامل پیٹی بھائی کو چھوڑ دیا

اتوار 9 اپریل 2017 17:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) بہاولنگر کے نواحی علاقے 119مراد گندم کی کاٹی کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں تصادم․بھائیوں اور بھتیجوں کی ایک دوسروں پر ڈنڈوں اور سوٹوں کی بارش ۔لڑائی کے دوران متعدد افراد زخمی․ 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔موقع سے گرفتار ہونے والوں میں سب انسپکٹر اقبال بھی شامل۔پولیس نے پیٹی بھائی کو چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ 119مرادمیں گندم کی لڑائی پر دوخاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا جھگڑے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔جبکہ پولیس نے موقع سے سب انسپکٹر سمیت بائیس افرا د کو گرفتار کرلیا لیکن پیٹی بند بھائی کو پولیس نے تھانہ سے فرار کرادیا جس پر مخالف فریق نے احتجاج کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں