بہاولنگر روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں ایک عورت اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) بہاولنگر روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں ایک عورت اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطا بق شہر کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد ارشد اپنی اہلیہ اور بچے کے ساتھ ڈونگہ بونگہ سے ہارون آباد کی طرف آرہا تھا کہ کھاٹاں کے قر یب موٹر سائیکل کے پہیہ میں کپڑا پھنس جانے سے ملک ارشد اپنے بچے اور اہلیہ سمیت گر کر زخمی ہو گیا جن کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فار غ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں