سانحہ بہاولنگر میں شہید اور زخمی ہونیوالے لواحقین کیلئے وائس چیئرمین بلدیہ کی طرف سے مالی امداد دینے کی تقریب

حادثہ میں7 شہیدہونے والوںکو ایک ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمی کو 50ہزار روپے نقدامداد دی گئی

منگل 28 فروری 2017 21:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سانحہ بہاولنگر میں شہید اور زخمی ہونے والے لواحقین کیلئے وائس چیئرمین بلدیہ حاجی عبدالمجید قریشی کی طرف سے مالی امداد دینے کی تقریب،حادثہ میں7 شہیدہونے والوںکو ایک ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمی کو 50ہزار روپے نقدامداد دی گئی،حادثہ کی انکوائری کی جارہی ہے اورحکومت کی طرف سے جلدی مالی امداد کا اعلان کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنربہاولنگروزیراعلی پنجاب سے متاثرین کی امدادکیلئے سے مشاورت کرلی گئی ہے ایم پی اے رانا عبد الرئوف۔تفصیلات کے مطابق14افراد کو سرکلر روڈبہاولنگر میں ہونے والے گیس لیکج دھماکہ میں شہید اور زخمی ہونے والے لواحقین کیلئے وائس چیئرمین بلدیہ اور القریش انڈسٹریزکے ایم ڈی حاجی عبد المجید قریشی کی طرف سے شہید کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئی50ہزار روپے مالی امداد دینے کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں ایم پی اے رانا عبد الرئوف،اسسٹنٹ کمشنرعبد الجبار گجر،ایس ڈی پی او صدر سرکل علی رضا کاظمی،چیئرمین بلدیہ رانا عاطف رئوف کے علاوہ کونسلر زاور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی اے رانا عبد الرئوف،اسسٹنٹ کمشنرعبدالجبارگجر،ڈی ایس پی صدرعلی رضا کاظمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بہاولنگر میں حاجی المجیدقریشی کی طرف سے مالی امداد احسن اقدام ہے اور پنجاب حکومت اس سلسلہ میں اقدامات کررہی ہے جلد ہی حکومت کی طرف سے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائیگا۔بعدازاں سانحہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو نقدمالی امداد دی گئی اور شہداء کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں