بہاولنگر، تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،2افراد جاں بحق، 6زخمی

پیر 27 فروری 2017 23:27

بہاولنگر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) منچن آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،2افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بہاول نگر اڈاچبیانہ کا رہائشی شہزاد الحق اپنی بیوی اور نو بیاہتہ بیٹی کے ساتھ بہاول نگر آ رہا تھا کہ منچن آباد روڈ پرپیچھے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے الٹ گئی جس کے باعث42سالہ شہزاد الحق اور اس کی 40سالہ بیوی خالدہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ متوفی کی نوبیاہتہ22سالہ بیٹی میمونہ سمیت 6افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق میمونہ کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور اسے وکٹوریہ ہسپتال بہاول پورمنتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں