بہاولنگر،خطر ناک ڈاکومحمد جمیل عرف جیلامبینہ پو لیس مقابلہ میں ہلاک

پیر 27 فروری 2017 23:27

بہاولنگر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پولیس تھانہ ڈاہرانوالہ کی حراست سے فرار ہو نے والا خطر ناک ڈاکومحمد جمیل عرف جیلا پو لیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ اس کے چھ نا معلوم ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، تفصیلا ت کے مطابق پو لیس اہلکار تھانہ ڈاہرانوالہ میں درج ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد جمیل عرف جیلا کو تفتیش کے لئے لیکر جا رہے تھے کہ چک 202مراد کے قریب ڈاکو جمیل کے چھ نا معلوم ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرکے اپنے ساتھی ملزم کو حراست سے چھڑوالیااور کانسٹیبل محمد طیب سے سرکاری رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے، پو لیس نے ملزمان کا تعا قب کیا تو تھانہ شہر فرید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈاکو جمیل ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم جمیل عرف جیلا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی ،راہزنی اور چوری سمیت 35سے زائد سنگین مقد مات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں