بہاولنگر منچن آباد روڑ رن وے کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،میاں بیوی جاں بحق ،بیٹی زخمی

پیر 27 فروری 2017 22:17

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) بہاولنگر منچن آباد روڑ رن وے کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،میاں بیوی جاں بحق اور بیٹی زخمی،موقع پر موجود عوام نے بس الٹ دیا جس سے مزید 5افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔

مریضہ کو لاہور ریفر نہیں کرسکتے جانا ہے تو پرائیویٹ چلیں جائیں،ہسپتال انتظامیہ،غریب ورثاء ہزاروں روپے ادا کرکے مریضہ کو تشویشناک حالت میں لاہور لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگراڈا چبیانہ کارہائشی شہزاد الحق اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ بہاولنگر آرہا تھا کہ منچن آباد روڑپر رن کے قریب پیچھے سے آنے تیز رفتار مسافر بس نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیاجس کے نتیجہ میں 42سالہ شہزاد الحق اس کی بیوی 40 خالدہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ متوقی کی نو بیہاتہ 22سالہ بیٹی میمونہ شدید زخمی ہوئیں موقع پر موجودعوام نے مشتعل ہوکر بس کو الٹ دیا جس کے باعث بس میں سوار 5مسافر زخمی ہوئی اطلاع ملتے ہیںریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا،ہسپتال زرائع کے مطابق میمونہ کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کوہم لاہور ریفر نہیں کرسکتے بلکہ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کرسکتے ہیں لیکن ورثاء نے مریض کو بہاولپور لئے جانے سے انکار کردیا انہوں نے لاہور ریفر کرنے کا کہا لیکن ہسپتال انتظامیہ نے مریض کو لاہور ریفر کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مریضہ کو لاہور لیکر جانا ہے تو پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے لے جائوجس پر غریب ورثاء نے ہزاروں روپے پرائیویٹ ایمبولینس دیکر مریضہ کو لاہور لے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں