گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی7افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بدھ 15 فروری 2017 23:50

بہاول نگر۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہونیوالی7افراد کی نماز جنازہ ادا،سوگ میں انجمن تاجران اوردیگر تنظیموںکی جانب سے شہربھر میں شٹر ڈائون ہڑتال تمام کاروباری مراکز اور بازار،مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء نے بھی مکمل ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6افراد خاتون منیراں بی بی اور اس کے 4معصوم بچوں 5سالہ بینش4سالہ گوشی 10سالہ ظہیر12سالہ بختیار اور 30سالہ بشیر احمد کا نماز جنازہ ان کے آبائی گائوںچھولیانوالی جبکہ دوسری2افراد کا نماز جنازہ بھی ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئیںجس میں ڈی پی او بہاول نگر،ایم این اے ،ایم پی اے اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں